Voice Of Islam
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

آیاتِ قرآنی : Quranic Verses on Ramadan

Go down

آیاتِ قرآنی : Quranic Verses on Ramadan Empty آیاتِ قرآنی : Quranic Verses on Ramadan

Post by Noor'e Sahar Mon Aug 16, 2010 12:57 am


آیاتِ قرآنی : Quranic Verses on Ramadan




أَوَلَمْ يَنظُرُواْ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا خَلَقَ
اللّهُ مِن شَيْءٍ وَأَنْ عَسَى أَن يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ
أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (الاعراف185)


کیا
ان لوگوں نے آسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی
چیز کو بھی جو اللہ نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا؟ اور کیا
یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید ان کی مہلت زندگی پوری ہونے کا
وقت قریب آلگا ہو؟ پھر آخر اس تنبیہ کے بعد اور کونسی بات ایسی ہوسکتی
ہے جس پر یہ ایمان لائیں




شَهْرُ
رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ
وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ
الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ
فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ
يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ
اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا
سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
(البقرۃ 185،186)


رمضان
وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کےلئے سراسر ہدایت
ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق
اور باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔ لہذا اب سے جو شخص اس
مہینے کو پائے اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو
کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری
کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے سختی کرنا نہیں چاہتا۔ اس
لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے۔ تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کرسکو
اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیاہے اس پر اللہ کی کبریائی کا
اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو ۔ اور اے نبی میرے بندے اگر تم
سے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں۔
پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے میں اس کی پکار سنتا اور جواب دیتا
ہوں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان
لائیں(یہ بات تم انہیں سنا دو) شاید کہ وہ راہ راست پالیں




كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ (سورہ ص 29)

یہ
ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمد) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے
تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکررکھنے والے اس سے
سبق لیں.




إِنَّ
الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ
وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ
تِجَارَةً لَّن تَبُورَ لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم
مِّن فَضْلِهِ إِنَّهُ (غَفُورٌ شَكُورٌ
(فاطر 30-29)


جو
لو گ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں، اور جو
کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں،
یقینا وہ ایک ایسی تجارت کے امیدوارہیں جس میں ہر گز خسارہ نہ ہوگا۔
(اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اس لیے کھپایا ہے) تاکہ اللہ ان
کے اجر پورے کے پورے انکو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطافرمائے۔
بےشک اللہ بخشنے والا اور قدر دان ہے‘




إِنَّا
أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ
الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ
الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ
أَمْرٍ سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
(القدر)


ہم
نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔ اور تم کیا جانو کہ شب قدر
کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ فرشتے اور روح القدس اس
میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کراترتے ہیں۔ وہ رات سراسرسلامتی ہے
طلوع فجر تک
!
Noor'e Sahar
Noor'e Sahar

Female Cancer Number of posts : 2362
Age : 112
Reputation : 1
Registration date : 2009-08-08

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum